7

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پنجاب کے بعد کبوتر بازی گیم اب سندھ میں بھی شروع کی اقسام کے کبوتر پالنے کا شوق اب یہ گیم کھل کر میدان میں

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پنجاب کے بعد کبوتر بازی گیم اب سندھ میں بھی شروع کی اقسام کے کبوتر پالنے کا شوق اب یہ گیم کھل کر میدان میں
سکھر میں کبوتر بازی کی بڑی گیم، ملک بھر سے شوقین افراد شریک

انڈس یونائیٹڈ ریسنگ پیوجن کلب سکھر کے زیرِ اہتمام سکھر میں کبوتر بازی کی ایک بڑی اور دلچسپ گیم کے انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں کبوتر بازی کے شوقین افراد نے بھرپور شرکت کی،
جبکہ مہمان خصوصی ،یاسر عرفات بلو ،میر اختر تالپر ،جبکہ صدر عبد الباسط آرائی،جرنل سیکرٹری مسباالدین،رضوان عباسی ،حاجی جانزیب آفریدی،عبدالخالق و دیگر میمبر کاشف ملاح،جنید قریشی ارسلان عبدالہادی و شہریوں نے بھرپور شرکت کی مقابلے میں اعلیٰ نسل کے کبوتروں نے حصہ لیا اور مختلف شہروں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ گیم کے دوران کبوتروں کی پرواز اور مقررہ فاصلے کو خصوصی طور پر جانچا گیا، جبکہ نتائج کلو میٹر کے حساب سے مرتب کیے گئے، منتظمین کے مطابق مقابلے کا مقصد کبوتر بازی کے روایتی کھیل کو فروغ دینا اور ملک بھر کے شوقین افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔ تقریب میں شریک افراد نے اس ایونٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں، آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ منتظمین نے اعلان کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مزید بڑے مقابلے منعقد کیے جائیں گے تاکہ کبوتر بازی کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں