میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کے ہمراہ تحصیل پپلاں اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں میں تین روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا، مختلف شعبہ جات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی۔ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو مکمل سکریننگ، ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں کمشنر نے پپلاں شہر میں جاری ڈیپ کلیننگ مہم، صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو صفائی کے نظام میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جبکہ موضع ڈھنکانہ میں دریائی کٹاؤ کا جائزہ لے کر حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]