سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ڈویژن کی ایک اور قابل فخر بیٹی کا اعزاز ، امبر کائنات قومی وومن کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ سرگودھا ڈویژن کے ضلع میانوالی کے گاؤں شادیہ سے تعلق رکھنے والی قابل رشک بیٹی امبر کائنات کا قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو کر زمبابوے وومن کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلنا سرگودھا ڈویژن کا بہت بڑا اعزاز ہے ۔ امبر کائنات شادیہ کے سکول ٹیچر ملک غلام رسول کے گھر پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بچپن ہی سے اپنے بھائی کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ان کے والد محترم اور ان کے بھائی انہیں ہمیشہ بھرپور سپورٹ کرتے ۔ سکول کالج کے زمانے سے ہی امبر کائنات ایتھلیٹکس میں بھرپور حصہ لیتی چلی آرہی ہیں۔ انہوں نے میٹرک اپنے گاؤں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے کی ۔ بعد ازاں پاک فضائیہ کالج میانوالی میں داخلہ لیا اور ایف ایس سی کی ۔ اس کے بعد سپورٹس کی بنیاد پر سرگودھا یونیورسٹی میں ایڈمیشن لیا اور سرگودھا یونیورسٹی سے بی ایس کیمسٹری کرنے کے ساتھ ساتھ امبر کائنات نے اپنے کھیل پر بھی بھرپور توجہ دی ۔ بعد ازاں کرکٹ گیم کے شوق میں لاہور شفٹ ہو گئیں۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اپنی بھرپور محنت کے نتیجے میں آج امبر کائنات قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]