11

پنکی کا تعلق کس زات یعنی برداری سے ہے۔۔۔؟؟؟

پنکی کا تعلق کس زات یعنی برداری سے ہے۔۔۔؟؟؟

انمول المعروف پنکی کے حوالے سے روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔

کراچی پولیس چیف کی پریس کانفرنس میں کوکین کوئین کے نام سے معروف نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی میں منشیات کی ڈیلیوری کرنے والے 8 رائیڈرز کا تعلق پنجاب سے ہے۔ اس نیٹ ورک کی مرکزی کردار انمول عرف پنکی بتائی جا رہی ہے جس کے ساتھ بیس خواتین اور سات افریقی شہری مبینہ طور پر شامل ہیں اور یہ تمام افراد لاہور میں موجود ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنکی کو لاہور سے نہیں بلکہ کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران اس کے موبائل فون سے آٹھ سو انہتر نمبر برآمد ہوئے جبکہ اس کے بینک اکاؤنٹ سے تین کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئیں۔ پولیس کے مطابق پنکی کا برانڈ نیم ہی بالآخر اس کے لیے جال ثابت ہوا جس کے ذریعے اس نیٹ ورک کا سراغ ملا۔
فیس بک پرنجیب خان لکھتے ہیں کہ
یہ معاملہ صرف ایک فرد یا ایک شہر تک محدود نظر نہیں آتا بلکہ اس سے منشیات کے منظم نیٹ ورکس کی وسعت کا اندازہ ہوتا ہے۔ سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ ایسے کتنے عناصر پس پردہ موجود ہو سکتے ہیں جو مختلف شہروں میں خاموشی سے سرگرم ہیں۔ ایسے حالات میں یہ تشویش فطری ہے کہ اگر ملک ترقی کی راہ پر بھی گامزن ہو تو اس طرح کے غیر قانونی دھندے معاشرے کو اندر سے کمزور کر دیتے ہیں۔

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ بیرون ملک جا کر لوگ کاروبار قائم کرتے ہیں اور مثبت شناخت بناتے ہیں۔ اسی طرح کچھ افراد یہاں آ کر بھی کاروبار کے نام پر سرگرم ہوتے ہیں مگر ان کا مقصد فائدہ پہنچانا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں متاثر کرنا ہوتا ہے۔ یہ پہلو معاشرتی اور انتظامی سطح پر سنجیدہ غور و فکر کا تقاضا کرتا ہے۔

یہ کیس ایک یاد دہانی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری صرف گرفتاری تک محدود نہیں بلکہ ایسے نیٹ ورکس کی جڑ تک پہنچنا بھی ضروری ہے تاکہ معاشرہ محفوظ ہو سکے اور عوام کا اعتماد بحال رہے۔ اس پورے معاملے کو حقائق اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دیکھنا ہی بہتر راستہ ہے۔

یہ تو تصویر کا ایک پہلو ہے تاہم یہ معمہ بھی حل طلب ہے کہ انمول المعروف مس پنکی کا تعلق اصل میں کس برادری سے ہے؟ آیا وہ راجپوت ہیں، جٹ ہیں؟ بٹ ہیں، آرائیں ہیں؟ بھٹی ہیں؟
پنکی کے بھائی کے نام کیساتھ تو بلوچ لگا ہے۔
پھر بھی درست جواب دینے والے کو انمول گفٹ بطور انعام ملے گا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں