10

مردان جیل میں مچھروں سے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں سے بچاو کیلئے سپرے کروایا گیا۔

مردان جیل میں مچھروں سے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں سے بچاو کیلئے سپرے کروایا گیا۔

قیدیوں کیلئے صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ خان شنواری

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان سمیع اللہ خان شنواری نے قیدیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے آج سنٹرل جیل مردان میں ڈینگی اور دیگر مچھروں سے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مکمل سپرے کروایا گیا۔سمیع اللہ خان شنواری کی اس ہمدردانہ اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیے گئے اقدام سے جیل کے ماحول کو محفوظ بنانے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ اقدام قیدیوں کی صحت و فلاح کے حوالے سے جیل انتظامیہ کی حساسیت اور بھرپور توجہ کو واضح طور پر نمایاں کرتا ہے۔ایسے اقدامات نہ صرف بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکتے ہیں بلکہ قیدیوں کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں