نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑمیں این سی ایچ ڈی کے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے پرائمری سکولوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بار بار مستقل کرنے، تنخواہوں میں اضافے اور ہر ماہ آن لائن ادائیگی کے وعدے کیے لیکن ان پر تاحال عمل نہیں ہوا۔ احتجاج کے قائدین میں حافظ عبدالقیوم سومرو، عبدالرزاق رند، شاہنواز مگسی، محبوب رند، شبیر مگسی، احمد چانڈیو شامل تھے۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے، ان کی ماہانہ تنخواہ ان کی ذاتی آئی ڈی پر آن لائن منتقل کی جائے، ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال مقرر کی جائے اور آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]