12

نوشہرہ (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب

نوشہرہ (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق عوام کو جدید اور آسان پولیس سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے پولیس خدمت مرکز نوشہرہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے تقریباً 40 کلومیٹر سفر کر کے جوہرآباد جانا پڑتا تھا، تاہم اب موٹر سائیکل اور موٹر کار کے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت نوشہرہ پولیس خدمت مرکز پر ہی دستیاب ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت دیگر بنیادی پولیس سہولیات بھی اب نوشہرہ کے عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی، جس سے شہریوں کا وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہو گی۔
افتتاح کے موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب سعیداللہ خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خوشاب اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خوشاب بھی ڈپی او خوشاب کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او خوشاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب پولیس عوام دوست پالیسی کے تحت شہریوں کو بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں