19

سکھر: بڑھتی لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث طلبہ کیلئے بڑا اقدام، یوسی 7 میں اسکول کو سولر سسٹم فراہم

سکھر: بڑھتی لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث طلبہ کیلئے بڑا اقدام، یوسی 7 میں اسکول کو سولر سسٹم فراہم

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے پیشِ نظر جیئی شاہ کمیٹی یوسی 7 کے چیئرمین ممتاز علی اعوان نے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسکول میں سولر پلانٹ نصب کروا دیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین ممتاز علی اعوان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مہنگائی کے اس دور میں بچوں کیلئے بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ طلبہ کو گرمی اور بجلی کی طویل بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی، جبکہ یونین کونسل کے فنڈ سے گورنمنٹ پرائمری اسکول پیر مراد شاہ مائیکرو نیو سکھر میں سولر پلانٹ نصب کرنے کا مقصد بچوں کو بہتر اور پُرسکون تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں،کیوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ،اسی نظریئے کو مدنظر رکھتے ہوئے آج اپنے علاقے کے اسکول کے بچوں کو تحفہ دیا، اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور طلبہ نے چیئرمین ممتاز علی اعوان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں