17

سکھر پولیس کی کارروائی: گٹکہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار

سکھر پولیس کی کارروائی: گٹکہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر پولیس نے نوجوان نسل کو منشیات اور گٹکہ جیسے سماجی زہر سے بچانے کیلئے بھرپور کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع نوآں گوٹھ رحیم کالونی میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر پولیس نے بھاری مقدار میں گٹکہ، ماوہ، چھالیہ اور دیگر سازوسامان برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نوآں گوٹھ میں ایک گودام میں غیرقانونی طور پر گٹکہ اور ماوہ تیار کیا جارہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر چھاپہ مار کر گودام میں موجود مشینری، خام مال اور تیار شدہ منشیات ضبط کرلیں۔برآمد شدہ اشیاء میں شامل ہیں· 70 کلوگرام سے زائد چھالیہ· 160 سے زائد گٹکہ اور ماوہ· بھاری تعداد میں مختلف اقسام کی پتیاں، چوناں، ڈرمز اور دیگر گٹکہ بنانے کا سامان گرفتار ملزمان میں محمد اسامہ کمبوہ، غلام مرتضیٰ برڑو، راشد کمبوہ اور محمد علی انصاری شامل ہیں۔ ان کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 150/2026، دفعہ 8 تحت SPPMSSGM ایکٹ 2019 کے مطابق درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ “سکھر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو منشیات اور گٹکہ جیسے ناسور سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ گٹکہ اور ماوہ کے کاروبار میں ملوث عناصر معاشرے کے دشمن ہیں، ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔”واضح رہے کہ گٹکہ اور ماوہ کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور یہ کینسر سمیت متعدد مہلک امراض کا باعث بنتا ہے۔ سکھر پولیس کی یہ کارروائی عوام میں سراہی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں