نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)معروف شخصیت مرحوم ڈاکٹر لقمان علی وڳڻ کی جائیداد کے تنازع پر پوتے وقار علی وڳڻ اور بیٹے فاروق علی وڳڻ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بھائی ڈاکٹر سکندر علی وڳڻ پر مبینہ طور پر مشترکہ جائیداد فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔وقار علی وڳڻ کا کہنا تھا کہ ان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نوابشاہ عبدالصمد نظامانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دوڑ، ایس ایس پی سمیر نور چنا، ڈی ایس پی دوڑ حبیب الرحمان لاشاری اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے دونوں فریقین کا مؤقف سنا۔انتظامیہ نے معاملے کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے جائیداد کو اس کی پرانی حیثیت میں بحال رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق چونکہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے کسی بھی فریق کو جائیداد کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قبضے یا کسی بھی قسم کی تجاوزات کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پریس کانفرنس کے دوران وقار علی وڳڻ نے شہریوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ ڈاکٹر سکندر علی وڳڻ سے کسی بھی قسم کی جائیداد خریدنے سے گریز کیا جائے کیونکہ آبائی جائیداد کا مقدمہ گزشتہ دس برس سے عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]