نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیرآباد کی 6 یونین کونسلز میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی۔ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے گورنمنٹ نادر شاہ ڈسپنسری میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی ریلی کا بھی انعقاد کیا۔ضلع شہید بینظیرآباد کی تحصیل نواب شاہ کی 6 یونین کونسلز میں 18 مئی پیر سے خصوصی انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی قیادت میں آگاہی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نے نادر شاہ ڈسپنسری میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ نواب شاہ اور اولڈ نواب شاہ کی 6 یونین کونسلز میں ڈرینج ڈسپوزل ہونے کے باعث پیر سے خصوصی انسدادِ پولیو مہم شروع ہورہی ہے اس لئے والدین پر ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیو وائرس ہمارے مستقبل کے معماروں کی زندگی کے لیے خطرے کی علامت ہے اس لئے مہم کو کامیاب بنانا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ نواب شاہ کی 6 یونین کونسل 2، 3، 4، 5، 6 اور 7 میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم منعقد ہوگی مہم کے دوران 17 ہزار 27 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے اس مقصد کے لیے 69 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 65 موبائل، ایک ٹرانزٹ اور 3 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
(
ندیم محبوب، سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔
جیکب آباد : (نامه نگار) نوجوان منجھو اتحاد کے رہنما طارق عزیز منجھو نے عوامی میڈیا پریس کلب پہنچ
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے عوام کیساتھ مذاق کیا،عوامی رائے
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: 28 ویں ترمیم منظور کے ھونے کے قوی امکانات* *کالمکار: جاوید صدیقی*
ندیم محبوب، سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔