نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی ایس پی لیگل زکریہ کوریجو کی طرف سے انسپکٹر راؤ واجد علی کے سروس سے ریٹائر ہونے کے موقع پر پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ _تقریب میں شامل شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایماندار اور فرض شناس پولیس افسر انسپکٹر راؤ واجد علی ریٹائر، پولیس سروس کے دوران بہترین کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔_محکمہ پولیس سے وابستہ ایماندار، فرض شناس اور قابل افسر پولیس انسپکٹر راؤ واجد علی صاحب اپنی طویل اور شاندار سروس مکمل کرنے کے بعد بخیریت ریٹائر ہو گئے۔ان کی ریٹائرمنٹ پر ساتھیوں، دوستوں، شہریوں اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں بھرپور الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔انسپکٹر راؤ واجد علی نے اپنی سروس کے دوران ضلع سانگھڑ کے مختلف تھانوں اور اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں، جہاں انہوں نے ہر جگہ اپنی ایمانداری، بہادری، فرض شناسی اور عوام دوست رویّے سے پہچان بنائی۔ انہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی، عوام کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو ترجیح دی۔حال ہی میں وہ ایس ایس پی آفس سانگھڑ کے کمپلین سیل میں انچارج کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے، جہاں روزانہ آنے والے شکایت کنندگان کے مسائل میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کے دفتر میں آنے والے لوگوں کے ساتھ عزت، اخلاق اور بہترین انداز سے پیش آنے کو عوام نے قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
راؤ واجد علی نے ہمیشہ بغیر کسی فرق کے مظلوموں کی فریاد سنی اور حق داروں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔ اپنی پوری پولیس کیریئر کے دوران انہوں نے ایمانداری اور دیانتداری کی مثال قائم کی، جس کے باعث انہیں پولیس محکمے سمیت عوامی حلقوں میں بڑی عزت حاصل رہی۔ریٹائرمنٹ پر مختلف سماجی، صحافتی اور سیاسی شخصیات نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راؤ واجد علی جیسے افسران پولیس محکمے کا سرمایہ ہوتے ہیں، جو اپنے بہترین کردار اور عوامی خدمت کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔آخر میں دوستوں، ساتھیوں اور شہریوں کی جانب سے انسپکٹر راؤ واجد علی صاحب کو کامیاب زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ سلام پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنی پوری سروس ایمانداری اور فرض شناسی سے نبھائی، جو نوجوان افسران کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔واضح رہے کہ راؤ واجد علی کا تعلق ضلع میرپورخاص کے کاروباری شہر جھڈو سے ہے جبکہ ان کی ملازمت سانگھڑ کے مختلف تھانوں میں رہی۔
ندیم محبوب، سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔
جیکب آباد : (نامه نگار) نوجوان منجھو اتحاد کے رہنما طارق عزیز منجھو نے عوامی میڈیا پریس کلب پہنچ
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے عوام کیساتھ مذاق کیا،عوامی رائے
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: 28 ویں ترمیم منظور کے ھونے کے قوی امکانات* *کالمکار: جاوید صدیقی*
ندیم محبوب، سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔