نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) جمعتہ المبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، ضلع بھر میں پولیس ہائی الرٹ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو ہائی الرٹ کیا گیا۔ضلع بھر کی تمام جامع مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر پولیس کے مسلح دستے تعینات کیے گئے تاکہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات پرامن ماحول میں مکمل ہو سکیں۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں (Entry & Exit Points) پر کڑی نگرانی کی گئی۔ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جامع تلاشی کے لیے پولیس چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی شہر کے اہم چوکوں، شاہراہوں اور حساس مقامات پر پولیس کی پیٹرولنگ (موبائل گشت) کو تیز کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نےخود تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رکھیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]