نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)معروف دانشور و شاعر سید انوار شاہ نقوی کی باعزت ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب آل پاکستان این بی پی آفیسرز ایسوسی ایشن ہیڈکوارٹر کراچی کیمپ ایٹ نواب شاہ کے بانی، چیئرمین و سرپرستِ اعلیٰ اور این بی پی آفیسرز فیڈریشن سندھ کے بانی صدر حاجی انور بلوچ کی جانب سے این بی پی آفیسرز فیڈریشن آف پاکستان کے پبلک ریلیشنز سیکریٹری، معروف دانشور، منفرد لب و لہجے کے شاعر، صدر بزمِ اربابِ قلم نواب شاہ، آرگنائزر ادبی سرکل نواب شاہ آرٹس کونسل آف بینظیرآباد اور نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ نواب شاہ کے پبلک ریلیشن سیکریٹری مختار حسین ملاح کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ نواب شاہ سے اپنی عمرِ عزیز کے 60 برس مکمل کرنے والے سید انوار شاہ نقوی کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک سادہ مگر پُروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس ضلع شہید بینظیرآباد سارنگ سہتو، سندھ کے معروف دانشور، شاعر و سینئر صحافی فیض حسین چنڈ کلیری، سینئر صحافی علی جان رند، عطا محمد ڈاہری، ایم بی بادل شر، محمد اقبال جٹ، قلندر بخش عالمانی، شمس الدین انڑ، منیر بروہی، ظہور احمد بروہی، نور عالم بروہی، عبدالجبار رند، عبدالوقار رند، عبدالرزاق رند، معشوق علی رند، رستم علی رند سمیت ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے نیشنل بینک آف پاکستان کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض این بی پی قاضی احمد برانچ کے منیجر غوث بخش رند نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی کو سندھ کے روایتی تحائف، سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی، جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ نواب شاہ کے منیجر ملک امجد حسین اعوان کی جانب سے خالد حسین مغل اور حاجی انور بلوچ کے ہمراہ نیک تمناؤں اور دعائیہ کلمات کے ساتھ سبکدوش ہونے والے افسران کو برانڈڈ کپڑوں کے خصوصی تحائف بھی پیش کیے گئے۔تقریب کے شرکاء نے سید انوار شاہ نقوی کی بینکاری، ادبی اور سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)لاک ڈاؤن اور کاروباری بندشوں کے بعد باعث تاجر برادری شدید
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ہارون آباد کی معروف سیاسی و سماجی فلاحی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)معروف دانشور و شاعر سید انوار شاہ نقوی کی باعزت ریٹائرمنٹ پر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فرض شناس، نڈر اور دیانتدار آفیسر انسپکٹر کلیم اللہ خان نیازی کو عہدے میں ترقی دیتے ہوئے