12

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں گندم خریداری ہدف کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سال 2026 میں گندم کے مقرر کردہ ہدف کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خوشاب چوہدری مزمل نے گندم باردانہ خریداری مہم اور ٹارگٹ کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ خوشاب میں گندم کی 80 ہزار بار دانہ کا ہدف مقررکیا گیا ہے ضلع بھرسے اب تک 4 ہزارگندم بوری کی گوداموں رسائی ممکن ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،پیرا فورس انچارج اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکو گندم ہدف حاصل کرنے کے لیے اہم ٹاسک سونپ دیا اور کہا کہ ضلع بندی کے تحت گندم کی سملنگ کو روکا جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کہا کہ گندم کے حوالے سے رواں سال 2026 میں حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کسانوں،غلہ منڈیوں ودیگر ذرائع سے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من کےحساب سے خرید کرگندم کا سو فیصد ہدف یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کا ہدف سیزن آف ہونے سے پہلے مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ محکموں کے افسران کوانتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں