میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فرض شناس، نڈر اور دیانتدار آفیسر انسپکٹر کلیم اللہ خان نیازی کو عہدے میں ترقی دیتے ہوئے انچارج تھانہ وائلڈ لائف رینجر میانوالی تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کی خبر سامنے آتے ہی عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف شخصیات کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
انسپکٹر کلیم اللہ خان نیازی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی، جرات مندی اور بہترین انتظامی امور کی بدولت محکمہ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے دورانِ ملازمت ہمیشہ قانون کی بالادستی، محکمانہ نظم و ضبط اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی، جس کی وجہ سے انہیں محکمہ وائلڈ لائف میں ایک باصلاحیت اور دبنگ آفیسر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کلیم اللہ خان نیازی کا تعلق ضلع خوشاب کے معروف گاؤں شاہ حسین سے ہے، جہاں ان کا خاندان عزت، وقار اور سماجی خدمات کے حوالے سے خاص پہچان رکھتا ہے۔ وہ ایک معزز زمیندار گھرانے کے چشم و چراغ ہیں اور اپنی شائستگی، خوش اخلاقی، میرٹ پسندی اور انسان دوستی کے باعث علاقے بھر میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ خان نیازی نے ہمیشہ اپنے کردار، محنت اور دیانتداری سے اپنے خاندان اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی ترقی اور اہم تعیناتی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ مختلف سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں، وکلاء، اساتذہ اور شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بھی احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ کلیم اللہ خان نیازی جیسے فرض شناس اور باکردار افسران کسی بھی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی ترقی نوجوان نسل کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)لاک ڈاؤن اور کاروباری بندشوں کے بعد باعث تاجر برادری شدید
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ہارون آباد کی معروف سیاسی و سماجی فلاحی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)معروف دانشور و شاعر سید انوار شاہ نقوی کی باعزت ریٹائرمنٹ پر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فرض شناس، نڈر اور دیانتدار آفیسر انسپکٹر کلیم اللہ خان نیازی کو عہدے میں ترقی دیتے ہوئے