*شفاف صحافت ، ذرا سوچئے گا ضرور*
*گویا ایک صحافی و رپورٹر اگر غلط بیانی جھوٹ بنا تحقیق حقائق جانے بغیر کسی کی خبر بناتا ھے تو وہ دین محمدی ﷺ کے مطابق چغل خور، تہمت و الزام تراشی اوربدگمانی پھیلانے والا گناہگار ہوگا یہی سبب ھے کہ ہمارے سینئر خبر سے متعلق بڑے تحمل صبر اور گہری و غور و فکر کے بعد خبر کو فائل کرتے تھے انہیں پہل سبقت اور ریٹنگ کی فکر نہیں ہوتی تھی بلکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہماری ذرا سی کوتاہی کے سبب کوئی بے قصور بدنام اور سزا کا مرتکب نہ ہو اس سے ایک جانب ہمیں خود کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑیگا دوسرا ھم گناہگار ہوں گے۔ آج بھی ایسے سینئرز موجود ہیں اور جونیئرز بھی ج ھوں نے اپنے سینئرز سے صحافت کا سلیقہ کرینہ اور ڈھنگ سلیقہ ھے مانا کہ وہ سادہ اور غربت کی زندگی گزار رھے ہیں لیکن انکے پاس عزت نفس غیرت اور ضمیر کی دولت ھے جو اللہ کا بہت بڑا انعام اور عطیہ ھے۔۔۔ جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی۔*