7

میرپورخاص (شاھدمیمن) ریونیو ریکارڈ میں ہیر پھیر کے الزام میں گرفتار مختیارکار کے بعد مزید 3 افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ریونیو

میرپورخاص (شاھدمیمن) ریونیو ریکارڈ میں ہیر پھیر کے الزام میں گرفتار مختیارکار کے بعد مزید 3 افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ریونیو ریکارڈ میں ہیر پھیر اور جعلی کھاتے بنانے کے الزام میں گرفتار میرپورخاص تعلقہ کے سابق مختیارکار راشد میئو کے مبینہ انکشافات کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص امتیاز برفت اس کے سسر غلام مصطفیٰ خاصخیلی اور پڑوسی محمد ہاشم کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع کے مطابق امتیاز برفت پر الزام ہے کہ وہ ہیر پھیر میں ملوث ریونیو افسران کے لیے فرنٹ مین کے طور پر کردار ادا کرتا تھا اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز برفت نے اربوں روپے مالیت کی جائیداد اپنے سسر غلام مصطفیٰ خاصخیلی اور پڑوسی محمد ہاشم کے نام رجسٹرڈ کرا رکھی تھی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ریونیو عملے کی مبینہ ملی بھگت سے قیمتی اراضی کے جعلی کھاتے تیار کیے سرکاری اور نجی زمینوں کی فرضی اندراجات بنائیں جبکہ سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرکے زمینوں کی ملکیتیں بھی تبدیل کیں ذرائع کے مطابق گرفتار امتیاز برفت نے مزید اہم انکشافات کیے ہیں جس کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں