10

میانوالی(اللہ نواز خان) تھانہ مکڑوال پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔آٹھ جواری اور

میانوالی(اللہ نواز خان) تھانہ مکڑوال پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔آٹھ جواری اور ایک منشیات فروش گرفتار۔قانون شکن افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ایس ایچ او شفقت اللہ خان
تفصیلات کے مطابق تھانہ مکڑوال پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔جوا کھیلنے والے آٹھ جواری گرفتار کر لیے۔جواریوں سے 75 ہزار روپے،نو موبائل فون اور پانچ موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔چنددن قبل ایک منشیات فروش بھی گرفتار کیا گیا،جس سے 2600 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس اسٹیشن مکڑوال کےایس ایچ او شفقت اللہ خان نے کہاکہ قانون شکن افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔کسی بھی مجرم کو نہیں چھوڑا جائے گا،چاہے وہ کتنے بھی اثرو رسوخ والا ہو۔انہوں نے کہا کہ منشیات نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے،لہذا منشیات فروش کسی رعایت کے حقدار نہیں۔شفقت اللہ نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ ہر سائل کی دادرسی ہو۔مظلوم کسی سفارش کے بغیر مجھے مل سکتا ہے اور اس کی شکایت کے مطابق قانونی کروائی کی جائے گی۔انہوں نے نوجوانوں کو بھی نصیحت کی کہ مثبت کام کریں تاکہ معاشرہ بہتر ہو سکے۔نوجوان ایسا کام نہ کریں جس سے والدین یا خاندان کا نام بدنام ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں