16

سکھر: شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد کے انتخابات، جمہوری نظام کے قیام پر زور

سکھر: شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد کے انتخابات، جمہوری نظام کے قیام پر زور

سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد سکھر کے انتخابات کے سلسلے میں خدمت پینل کے صدارتی امیدوار لالا عابد کھوکھر، جنرل سیکرٹری کے امیدوار ظفر اقبال صدیقی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے امیدوار جہانزیب علی اور انفارمیشن سیکرٹری کے امیدوار عزیز انصاری نے مشترکہ طور پر غریب آباد آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سلیکشن نہیں بلکہ صاف و شفاف الیکشن کے حامی ہیں اور جمہوری نظام کے فروغ کیلئے میدان میں آئے ہیں۔

اس موقع پر لالا عابد کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی سال تک نظام سے دور رہے، مگر اب جب بازار کے تاجروں اور دکانداروں نے محسوس کیا کہ انتخابات ہونے چاہئیں تو ہم بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے میدان میں آئے ہیں ہمارا مقصد صرف جمہوری طریقے سے نمائندگی حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے تمام تاجر برادری بھائیوں کی مانند ہیں اور میں تمام دکانداروں اور تاجروں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ چاہے جس امیدوار کو ووٹ دیں مگر اپنا قیمتی ووٹ ضرور استعمال کریں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اسمال ٹریڈرز کے سینئر رہنماء حاجی ہارون میمن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کسی ایک کی حمایت نہ کریں، آپ سب کے بزرگ اور قابل احترام ہیں، جو بھی کامیاب ہوگا آپ اس کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سینئر تاجر رہنماء حاجی جاوید میمن، حاجی محمد شفیع عباسی اور میر عبدالرحمٰن مینگل سمیت تمام سینیئر تاجروں کا احترام کرتے ہیں اور آئندہ بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ بازار کے مسائل باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے حل کیے جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں