9

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ تحصیل قائدآباد اور خوشاب شہر کے مختلف ترقیاتی و عوامی فلاحی منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد میں تین روزہ چیف منسٹر اسپیشل سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت طبی سہولیات، ٹیسٹ اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔بعدازاں کمشنر نے جناح پارک قائدآباد، کلمہ چوک اور تحصیل آفس روڈ خوشاب میں جاری صفائی، بیوٹیفکیشن اور ڈرینج منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے “ستھرا پنجاب” پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری کاموں میں معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت یا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ قائدآباد کے لیے مختص جگہ کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو شہری سہولیات بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں