ممبر قومی اسمبلی ایم این اے سید علی قاسم گیلانی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔
پولیو کے مکمل خاتمے اور پولیو سے متاثرہ افراد کی بحالی کے حوالے سے اہم بل پیش کر دیا گیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ قومی اسمبلی میں پولیو کے مکمل خاتمے، انسدادِ پولیو ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے، بیماریوں کی مؤثر نگرانی، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے تحفظ اور پولیو سے متاثرہ افراد کی بحالی کے حوالے سے اہم بل پیش کردیا گیا۔یہ بل اراکینِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، سید وسیم حسین ، شائستہ خان، ارشد عبداللّٰہ، شازیہ صوبیہ اسلم سومرو، ، فرحان چشتی اور امجد علی خان نے مشترکہ طور پر پیش کیا، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔بل کا مقصد ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانا، بچوں کو مہلک بیماری سے محفوظ بنانا اور صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے فرنٹ لائن ورکرز کو قانونی و عملی تحفظ فراہم کرنا ہے۔