9

ضیاء الحق سرحدی کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد۔پیر سید عنایت علی شاہ باچا

ضیاء الحق سرحدی کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد۔پیر سید عنایت علی شاہ باچا

بہترین صحافتی خدمات پر انکو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔سربراہ تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماء،پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن اور پاکستان ریلوے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی کو آج گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہاتھ سے صحافت کے شعبہ میں اعلی سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا اس موقع پر تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ باچا المعروف موتیوں والا سرکار نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ معروف کالم نگار ضیاء الحق سرحدی کو اعلی سول ایوارڈ ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق سرحدی کی صحافت میں لازوال خدمات ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ صدارتی ایوارڈ کیلئے انکا انتخاب بہترین فیصلہ ہے۔پیر سید عنایت علی شاہ باچا المعروف موتیوں والا سرکار نے مزید کہا کہ اللہ تعالی ضیاء الحق سرحدی کو اور بھی بہت کامیابیاں نصیب کریں۔ یاد رہے کہ معروف کالم نگار ضیاء الحق سرحدی پر “حق بابا سرکار” کا خاص نظر عنایت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں