رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کا چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات۔
ملاقات میں ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ، جامعات کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے سید علی قاسم گیلانی کی ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے اہم ملاقات۔ملاقات کے دوران ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، جامعات کو درپیش چیلنجز، طلبہ کے لیے جدید تعلیمی مواقع اور تحقیق کے شعبے میں بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ملک شکیل لابر، ظہور احمد شمسی ، ڈاکٹر اطہر حسین ، ملک شہباز وینس بھی موجود تھے۔