9

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جواد قمر تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جواد قمر تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل جواد قمر وزیر مملکت وجیہہ قمر کے بھائی ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیرِ مملکت وجیہہ قمر کے بھائی، ڈی آئی جی جواد قمر کو جرات، بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ہاتھوں تمغۂ شجاعت سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز اُن کی ملک و قوم کے لیے بے مثال خدمات، عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے دی گئی قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قوم اپنے اُن بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطنِ عزیز کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل جواد قمر کی یہ کامیابی نہ صرف اُن کے خاندان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں