21

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چئیرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نےوزیر داخلہ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چئیرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نےوزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار صاحب کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے ستارہ امتیاز ملنے پر ڈھیروں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ایوانِ صدر میں منعقدہ تقسیمِ اعزازات کی پروقار اور تاریخی تقریب میں کو “ستارۂ امتیاز” سے نوازا جانا نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ ضلع ، پورے اور صوبہ سندھ کے عوام کے لیے بھی باعثِ فخر و اعزاز لمحہ ہے۔ یہ اعزاز اُن کی برسوں پر محیط سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کا روشن اعتراف ہے، جنہیں آج قومی سطح پر سراہا گیا۔ضیاء الحسن لنجار ایک باصلاحیت، مدبر اور عوام دوست سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، علاقائی ترقی، پارٹی کی مضبوطی اور عوامی رابطے کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ بطور صوبائی وزیر داخلہ سندھ اُنہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات، ڈاکو راج کے خاتمے، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں اور پولیس نظام میں اصلاحات کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ان کی قیادت میں سندھ پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے، جنہیں عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ملک کے اعلیٰ سول اعزاز “ستارۂ امتیاز” سے نوازا گیا، جو کسی بھی شخصیت کی قومی خدمات کا ایک بڑا اعتراف سمجھا جاتا ہے۔ضیاء الحسن لنجار نہ صرف ایک سیاسی رہنما بلکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کے عوام کی امیدوں اور اعتماد کا نام بھی ہیں۔ اُن کی کامیابی دراصل اس دھرتی کے ہر اُس فرد کی کامیابی ہے جو اپنے علاقے کی ترقی، امن اور خوشحالی کا خواب دیکھتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں