ملیر پولیس نے قائدآباد کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے من*شیات کے نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس کے مطابق خداداد قبرستان، سواتی محلہ میں خفیہ اطلاع پر کامبنگ و سرچ آپریشن کے دوران انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمہ کی شناخت نرگس عرف ملکہ زوجہ وکیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 35 کلو 265 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چ*رس اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ منش*یات کی مجموعی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی منش*یات کراچی کے مختلف علاقوں، خصوصاً پوش علاقوں میں سپلائی اور فروخت کی جانی تھی جبکہ اس نیٹ ورک کے مزید ساتھی بھی شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں۔
پولیس نے مؤثر کارروائی کے ذریعے منش*یات کے اس نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا ہے اور دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ قائدآباد میں درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شہر میں منش*یات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]