24

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف سندھ بلوچستان ڈاکٹر ایم لال واگھانی ضلع عمرکوٹ میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف سندھ بلوچستان ڈاکٹر ایم لال واگھانی

ضلع عمرکوٹ میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز ٹالپور QPM PSP،
نے 18 مئی سے 21 مئی 2026 تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور مہم کی مؤثر نگرانی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) عمرکوٹ میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جہاں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔

پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ 78 سے زائد پولیس افسران و اہلکار مختلف علاقوں میں ڈیوٹی، موبائل گشت اور انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور کیے گئے ہیں تاکہ مہم پرامن اور مؤثر انداز میں جاری رکھی جا سکے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز ٹالپور QPM PSP نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور ضلع پولیس عمرکوٹ انسدادِ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں