سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ آف پنجاب کے یوتھ افیئر پروگرام کے تحت ای لائبریری اینڈ یوتھ سینٹر سرگودھا میں انٹرنیشنل ڈے آف فیملیز کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور، پروفیسر ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے وائس چیئرمین چوہدری ظفر گوندل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈویژن سرگودھا طارق منہاس، ڈاکٹر آسیہ انور ، تیمور حسین بلوچ انچارج ای لائبریری اینڈ یوتھ سینٹر سرگودھا سمیت سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مقررین نے ای لائبریری کے قیام کو نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور تعمیری قدم قرار دیا۔ اس منصوبے سے طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل تک رسائی میں آسانی ہوگی اور مطالعے کے رجحان کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر آسیہ انور نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی فیملی ڈے کے حوالے سے روشنی ڈالی اور خاندانی رشتوں کی اہمیت، باہمی محبت اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط خاندان ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا رانا ندیم نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای لائبریری کے ذریعے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی اور اس کا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی مربوط رابطہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے طلبہ کو آن لائن تعلیمی وسائل اور ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارمز تک رسائی دی جائے گی۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ مستحق اور نادار طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اور فری انٹرنیٹ جیسی سہولیات بھی فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کوئی بھی طالب علم وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر کے مطابق یہ منصوبہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ای لائبریری کے قیام کو سراہتے ہوئے اسے نوجوان نسل کے لیے ایک خوش آئند اور ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
خوشاب کے دو فرض شناس اسسٹنٹ کمشنرز کی عوامی خدمت کو خراجِ تحسین
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق خبر دے رھے ھیں سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں
*لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ ز.یا.د.تی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب*