نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ایف بی آر کے رویے کے خلاف نواب شاہ میں تاجروں کی احتجاجی ریلی آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر ملک بھر کی طرح نواب شاہ میں بھی تاجر اتحاد نواب شاہ کی جانب سے مہنگائی، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کلاتھ مارکیٹ موہنی بازار پر چیئرمین تاجر اتحاد نواب شاہ و صدر آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کامران قیوم قریشی اور صدر تاجر اتحاد نواب شاہ شاہد حسین کھوکھر کی قیادت میں نواب شاہ کی تاجر برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔ اس موقع پر تاجروں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت اور ایف بی آر کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی ریلی کلاتھ مارکیٹ سے شروع ہو کر چکرا بازار تک نکالی گئی، جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے اور تاجروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ شاہد کھوکھر
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]