نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ شہری تاجر اتحاد کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، مہنگائی کے طوفان اور ایف بی آر کے مبینہ ناروا رویوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ ہسپتال روڈ سے شروع ہو کر نواب شاہ پریس کلب تک پہنچا جہاں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت دیدار حسین رند، آغا جان محمد پٹھان ایڈووکیٹ اور ضیاء الحق نے کی جبکہ تاجروں، دکانداروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی، اضافی ٹیکسوں اور ایف بی آر پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیدار حسین رند نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے عوام اور تاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں جبکہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی جائے اور تاجروں کو ریلیف فراہم کیا
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]