19

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 07 ملزمان گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران پولیس نے مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 07 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف گھیرا تنگ کیا، جس کے نتیجے میں درج ذیل کامیابیاں حاصل ہوئیں۔تھانہ اے سیکشن، بی سیکشن اور تعلقہ نوابشاہ پولیس، نے مشترکہ اور انفرادی کارروائیوں کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا۔تھانہ دوڑ اور تھانہ ناصری پولیس، نے ناکہ بندی اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سماج دشمن عناصر کو گرفتار کیا۔پولیس کی گرفت میں آنے والے ملزمان کی شناخت دلشاد، اظہر علی لاکھو، ظفر علی زرداری، عامر حسین ھوت، عبداللہ بلوچ، شاہ جمالی، موہن جندائنو سے ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء بھاری تعداد میں دیسی شراب اور وسکی کی بوتلیں۔اعلیٰ کوالٹی کی چرس۔بھاری مقدار میں گٹکا اور مین پڑی سپاری رآمد کی گئیں،ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے احکامات پر تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات فروشی کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں