36

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو کے علاقے طوطا مہاجر گوٹھ میں اچانک لگنے

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

سامارو کے علاقے طوطا مہاجر گوٹھ میں اچانک لگنے والی آگ نے ایک غریب خاندان کا گھر مکمل طور پر جلا کر راکھ کر دیا۔ واقعے کے باعث گھر میں موجود سامان، گھریلو اشیاء اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، جبکہ اہلِ خانہ شدید صدمے میں مبتلا ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی سامارو ٹاؤن کمیٹی کی فائر بریگیڈ گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، جس کے باعث اطراف کے گھروں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق شدید گرمی اور سخت دھوپ کے دوران پیش آنے والا یہ واقعہ متاثرہ غریب خاندان کے لیے انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑی تاخیر سے پہنچنے کے باعث گھر مکمل طور پر جل گیا اور نقصان میں اضافہ ہوا۔
متاثرہ خاندان نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے فوری مالی امداد اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں