186

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف میونسپل کمیٹی عمرکوٹ میں دو سال تک اپنی بہترین

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

میونسپل کمیٹی عمرکوٹ میں دو سال تک اپنی بہترین، مخلصانہ اور قابلِ قدر خدمات انجام دینے کے بعد چیف آفیسر کے عہدے پر فرائض انجام دینے والے سید ساجد بخاری کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مختلف سماجی، سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سید ساجد بخاری کو چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل عمرکوٹ کے اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہریوں اور معزز شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، ایمانداری، خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کے جذبے نے ہمیشہ عوام کے دل جیتے ہیں۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ سید ساجد بخاری کی یہ کامیابی ان کی قابلیت، لگن اور شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئے منصب پر مزید عزت، کامیابی، ترقی اور نیک نامی عطا فرمائے اور عوامی خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں