عمرکوٹ ( رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ضلع کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پُرعزم ہیں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نويد الرحمان لاڙک۔
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نويد الرحمان لاڙڪ کی زیر صدارت SNID مئی 2026ء مہم کے حوالے سے “ڈسٹرکٹ ریڈینس میٹنگ” ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد کی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ حاجي محمد بقاء پلي، ایس ایس پی عمرکوٹ سھائي عزيز ٽالپر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاويد احمد ڏاھري، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عمران خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڊاڪٽر محمد علي نھڙي، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علي سٺيو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجئہ ڪمار ترڪيو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان ڀنگوار، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علي طارق، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڊاڪٽر فريد احمد ھنڱورجو، ڊاڪٽر لڇمڻ داس ڪيسراڻي، پولیو فوکل پرسن ڊاڪٽر وجئہ ڪمار، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم ڀٽي، محکمہ تعلیم، میونسپل کمیٹی عمرکوٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سيد خان محمد شاھ، WHO، روٹری انٹرنیشنل، سماجی تنظیموں اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نويد الرحمان لاڙڪ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ضلع کے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کا پولیو مہم میں اہم کردار ہے، جبکہ والدین کو گھر گھر جا کر آگاہی دینا بھی ضروری ہے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ اجلاس میں پولیو مہم کی تیاریوں، سیکیورٹی انتظامات، ٹیم ورک، والدین میں شعور اجاگر کرنے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ سھائي عزيز ٽالپر نے کہا کہ پولیو ایک قومی ذمہ داری ہے، جس کے لیے پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور جہاں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت ہوگی وہاں مزید پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جبکہ پولیو فوکل پرسن ڊاڪٽر وجئہ ڪمار نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 مئی سے 21 مئی 2026ع تک گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ ضلع میں پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 91 ہزار 656 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نويد الرحمان لاڙڪ، ایس ایس پی عمرکوٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں نے مشترکہ طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال عمرکوٹ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا، جبکہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
خوشاب کے دو فرض شناس اسسٹنٹ کمشنرز کی عوامی خدمت کو خراجِ تحسین
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق خبر دے رھے ھیں سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں
*لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ ز.یا.د.تی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب*