سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) معرکہ حق کی تاریخی فتح کو ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے سرگودہا یونین آف جرنلسٹس کے دفتر کمپنی باغ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عبدالغفار بھٹی جوائنٹ سیکرٹری نے حاصل کی جبکہ نعت بحضور سرورکائنات فخر موجودات سیدنا حضرت محمد مصطفی ا احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت فاطمہ خان نے سعادت حاصل کی ۔ معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالوہاب چوہدری نے بطریق احسن سر انجام دئیے ۔ صدر یونین آف جرنلسٹ شیخ محمد رضوان نے سپاسنامہ پیش کیا ۔بعد ازاں گروپ لیڈر خالد اصغر شیخ نے کہا کہ آر پی او سرگودھا شہزاد آصف خان کی ہدایت پر آج ہم تمام ڈسٹرکٹ افسران کو پاکستان کی بقا ء اور سلامتی کیلئے اکٹھا کر رہے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں اور انشاء اﷲ ایک ہی رہیں گے ۔سینئر صحافی میاں مقصود الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ جس طرح خون کے عطیات کیلئے کیمپوں کا انعقاد کر رہے ہیں انشاء اﷲ ہم بھی اپنی یونین میں عنقریب بلڈ ڈونیٹ کریں گے اور کیمپ لگائیں گے۔ دوران تقریب کہا گیا کہ زندہ قومیں ہی اپنی فتح کا جشن مناتی ہیں۔ مئی 2025 میں بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی کامیابی “معرکہ حق” کو آج ایک سال مکمل ہو گیا اور آج ہم اس جشن فتح کو یوم تشکر کے طور پر منا رہے ہیں۔ تقریب میں ایس پی انویسٹیگین عمران چدھڑ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ معرکہ صرف میدان جنگ میں نہیں، ملکی و قومی سطح پر تمام شعبوں میں جیتا گیا۔ پوری قوم شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جو فولادی دیوار بن کر وطن کے دفاع میں ڈٹے رہے۔اس موقع پر پی آر او ڈی پی او سرگودھا خرم اقبال ،سینئر صحافی رانا ساجد اقبال ،سابق صدر یونین آف جرنلسٹ ،چیئرمین یونین آف جرنلسٹ عبدالصمد شاہین ،ملک ظفر اقبال ،امتیاز خان ،اعجاز چوہدری ،نازش خان ،ماریہ مغل ،ایم احسان الحق ،ایم حارث ،عبدالمنان چوہدری نائب صدر یونین آف جرنلسٹ اور دمرزا تنویر کے علاوہ دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]