8

ساجدہ کاظمی کے شعری مجموعہ” زنجیر شناسائی” کی تقریب رونمائی. خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

ساجدہ کاظمی کے شعری مجموعہ” زنجیر شناسائی” کی تقریب رونمائی.

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

نامور شاعرہ ساجدہ کاظمی شکاگو کا علمی سرمایہ ہیں۔ ان کے دوسرے شعری مجموعے زنجیر شناسی کی شاندار تقریب رونمائی کا انعقاد کیاگیا۔ دوران تریب مقررین نے انہیں دلی مبارک باد دیتے ہوءےتوقع ظاہر کی کہ جلد ہی ان کا تیسرا شعری مجموعہ بھی منظر عام پرآجائے گا۔ اس موقع پر کونسل جنرل پاکستان زمان مہدی نے برج میڈیا یو ایس اے کے زیر اہتمام ساجدہ کاظمی کے مجموعے کی تقریب رونمائی سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کی شاندار الفاظ میں پذیرائ کی۔
تقریب کا اہتمام برج میڈیا کے روح رواں پروفیسر مسرور قریشی اور ان کی ٹیم نے لمبارڈ سٹی کی پبلک لائبریری میں کیا تھا۔ اس تقریب کی صدارت سینیئر شاعر اور ادیب ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے کی۔ انہوں نے محترمہ ساجدہ کاظمی کو ان کے مجموعے کی شاندار و بھرپور تقریب رونمائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شکاگو کا شعری منظر نامہ بہت روشن ہے اور شعراء کے مجموعوں کی اشاعت قابل ذکر ہے تقریب کی نظامت کرتے ہوئے پروفیسر مسرور قریشی نے شکاگو میں خواتین شعراء کی تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے ساجدہ کاظمی کو شگاگو کے لیے قابل قدر قرار دیتے ہوئے ان کے کام کو خوب سراہا۔ تقریب رونمائی کی کاروائ کا باقاعدہ آغاز مظہر عالم کی تلاوت قران پاک سے شروع ہواا۔ طاہرہ ردا نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔”زنجیر شناسی” کی تقریب رونمائی میں جن ادیبوں اور اسکالرز سماجی رہنماؤں نے اظہار خیال کیا ان میں ریاض نیازی ، مظہر عالم، امین حیدر، آرکیٹیکٹ سلیم عبدالرحمن، ڈاکٹر لطیف سیف ،ڈاکٹر افضال الرحمان افسر ،پروفیسر مسرور قریشی، طاہرردہ ڈاکٹر احمد اللہ صدیقی، محمد مجید اللہ خان اور راجہ محمد یعقوب شامل تھے ۔ساجدہ کاظمی نے اپنے شعری سفر اور روایت کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنی فیملی شوہر اور بچوں کے ساتھ ساتھ دوستوں کے تعاون کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے شعری سفر کے دوران ملازمت اور مشکلات کا بھی ذکر کیا ۔شکاگو اور سیپرب میں ساجدہ کاظمی کے مدا حین دوستو اور برج میڈیا کی انتظامیہ کی جانب سے ساجدہ کاظمی اور کونسل جنرل پاکستان زمان مہدی کو پھولوں کے گلدستہ پیش کیے۔ کتاب کی رونمائی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور محمد حسین اور شگفتہ حسین کی جانب سے کونسل جنرل کو روایتی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔ برج میڈیا کی جانب سے عالمی دبستان ادب شکاگو کے تعاون سے محمد مجید اللہ خان نے ساجدہ کاظمی کو خوبصورت دیدہ زیب فریم اور نشان سپاس جو ان کی تصویر اور کتاب کے ٹائٹل پر مشتمل تھا کونسل جنرل پاکستان زمان مہدی کے ہاتھوں پیش کیا۔ اس پروقار تقریب کے اشرف خان ،من،ظر عالم ،مظہر عالم ،محمد مجید اللہ خان اور طاہرہ ردا نے تمام انتظامات سنبھالے ہوئے تھے ۔مظہر عالم نے ساجدہ کاظمی کے شعری سفر پر شاندار پریزنٹیشن بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں