6

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نےڈی ایچ کیو

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نےڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پراے ڈی سی آر عبداللہ خان ،اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،ڈپٹی ایم ایس اورڈیوٹی ڈاکٹر جوہرآباد سمیت نرسز سٹاف موجود تھا۔ڈپٹی کمشنرخوشاب کو ڈپٹی ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد اورڈیوٹی ڈاکٹرز نےہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نےڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادمیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر اورنرسز سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔ ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں