5

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف کمشنر ایف بی آر سرگودھا ریجن فرید اللہ جان کی جانب سے

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف کمشنر ایف بی آر سرگودھا ریجن فرید اللہ جان کی جانب سے انسپکٹر ایف بی آر سرگودھا ملک محمد وسیم جسرا کو محکمانہ امور میں شاندار کارکردگی، دیانتداری، فرض شناسی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران کمشنر ایف بی آر سرگودھا رینج عظمت حیات رانجھا بھی موجود تھے، جنہوں نے ملک محمد وسیم جسرا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ دارانہ اندازِ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے محنتی اور باصلاحیت افسران ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو قومی اداروں کی ساکھ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر چیف کمشنر فرید اللہ جان نے کہا کہ ایمانداری، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے والے افسران کی حوصلہ افزائی ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ دیگر افسران و اہلکار بھی مزید محنت اور جذبے کے ساتھ قومی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں۔
انسپکٹر ایف بی آر ملک محمد وسیم جسرا کو حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ ملنے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ ملک محمد وسیم جسرا آئندہ بھی اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے ادارے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں