10

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ تعلیم ضلع خوشاب میں خدمات انجام دینے والے ہردلعزیز پی ایس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ تعلیم ضلع خوشاب میں خدمات انجام دینے والے ہردلعزیز پی ایس ٹی ملک محمد فیروز گھنجیرہ کو اِن سروس پروموشن کے تحت ای ایس ٹی (ایلیمنٹری سکول ٹیچر) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
ملک محمد فیروز گھنجیرہ نے اپنی محکمانہ ترقی کے آرڈرز کی کاپی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک سے ان کے دفتر میں وصول کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سرفراز احمد اعوان بھی موجود تھے۔ عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ملک محمد فیروز گھنجیرہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی، دیانتدار اور فرض شناس استاد ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ ان کی ترقی نہ صرف ان کی قابلیت کا اعتراف ہے بلکہ دیگر اساتذہ کرام کے لیے بھی ایک مثبت مثال ہے۔
دوست احباب، اساتذہ کرام اور سماجی شخصیات نے امید ظاہر کی کہ ملک محمد فیروز گھنجیرہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہ ء تعلیم میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں