نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپورتھل میں وزیراعلیٰ پنجاب سپیشل سکریننگ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، جدید سکریننگ سہولیات اور علاج معالجہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و سرجن ڈاکٹر امیر عمر نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو بروقت طبی معائنہ، مختلف امراض کی سکریننگ، ضروری ٹیسٹ اور مفت طبی مشاورت کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی خدمات میسر آسکیں۔
ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کیمپ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ایسے سکریننگ کیمپس عوام کو بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں ایڈمن آفیسر حافظ عنصر حیات، ایچ آر آفیسر سعید انور بوڑانہ سمیت دیگر متعلقہ افسران اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اس خصوصی سکریننگ کیمپ سے تحصیل بھر کے عوام مستفید ہوں گے اور صحت عامہ کے فروغ میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
خوشاب کے دو فرض شناس اسسٹنٹ کمشنرز کی عوامی خدمت کو خراجِ تحسین
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق خبر دے رھے ھیں سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں
*لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ ز.یا.د.تی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب*