میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میونسپل کمیٹی میلسی میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے اعزاز میں پر وقار تقریب جان محمد، ٹیوب ویل آپریٹر اور محمد ظفر، نائب قاصد اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی میلسی کے دفتر میں ایک سادہ مگر باوقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیف آفیسر مہر اویس اقبال نے کی۔چیف آفیسر مہر اویس اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جان محمد اور محمد ظفر نے اپنی سروس کے دوران دیانت، محنت اور ذمہ داری کی جو مثال قائم کی، وہ ہمارے نوجوان ملازمین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ سرکاری ادارے ایسے ہی مخلص لوگوں کی بدولت چلتے ہیں۔ میں دونوں کے لیے صحت مند اور پرسکون ریٹائرڈ زندگی کی دعا کرتا ہوں۔میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد آصف رضا نے کہا کہ جان محمد نے میلسی کے پانی کے نظام کو ہر موسم میں بلاتعطل چلایا، یہ کوئی آسان کام نہیں۔ محمد ظفر نے بھی خاموشی سے دفتر کا ہر کام وقت پر مکمل کیا۔ یہی لوگ ادارے کی اصل طاقت ہوتے ہیں۔سینئر نائب صدر YCS جنوبی پنجاب، ملک راشد معرُوف نے کہا کہ سرکاری ملازمت کا اصل حسن دیانت اور لوگوں کی خدمت کا جذبہ ہے۔ جان محمد اور محمد ظفر نے 30 سال سے زائد عرصہ اسی جذبے کے ساتھ گزارا۔ میلسی شہر ان کی خدمات کا مقروض ہے۔تقریب میں میونسپل آفیسر فنانس فیصل رحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس عامر حیات، اللہ دتہ محمد اسامہ خان، راؤ ارسلان، نوید مہر، عبدالعزیز اور میونسپل کمیٹی میلسی کا دیگر عملہ شریک ہوا۔شرکاء نے ریٹائر ہونے والے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و درازیٔ عمر کے لیے دعا کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]