میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) سابق رکنِ قومی اسمبلی محمود حیات خان ٹوچی خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، حکومتِ پنجاب نے جلہ جیم سپورٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کی منظوری پر علاقہ بھر کے نوجوانوں، کھلاڑیوں اور شہری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اس اقدام کو علاقائی نوجوانوں کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے سابق ایم این اے محمود حیات خان عرف ٹوچی خان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جلہ جیم میں معیاری سپورٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف نوجوانوں کو بہتر کھیلوں کی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت گراؤنڈ میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ مقامی سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے کے مواقع میسر آ سکیں۔ عوام نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے پر جلد عملی کام شروع کیا جائے تاکہ نوجوان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]