سکھر(بیورو رپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) روہڑی چھوہارا مارکیٹ کے قریب ٹنڈو بوراھو کے رہائشی بزرگ ساجن ولد محمد پریل سومرو نے سکھر میں میڈیا کے سامنے دہائی دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پانچ ماہ قبل جوابدار دلی جان جتوئی، جو کئی سنگین مقدمات میں روپوش بتایا جاتا ہے، نے ان سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، رقم نہ دینے پر ان کی 14 سالہ بیٹی شہناز کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا گیا۔
متاثرہ ساجن سومرو کے مطابق واقعے کے وقت اہل خانہ بچل شاہ میانی میں ایک فوتگی کے باعث گھر پر موجود نہیں تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جوابدار ان کی کمسن بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جوابدار بھتہ نہ دینے کی صورت میں بچی کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر حد تھانہ پٹنی میں درج ہونے کے باوجود پولیس بچی کی بازیابی کیلئے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کر رہی، جبکہ جوابداروں کے ساتھی روزانہ ان کے گھر پر فائرنگ کرکے انہیں ہراساں اور رقم دینے کیلئے دھمکا رہے ہیں۔
ساجن سومرو کا کہنا تھا کہ بیٹی کی بازیابی کیلئے سیاستدانوں اور علاقے کے معززین سے بھی رابطے کئے گئے، تاہم کہیں سے مدد نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ جوابدار کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہونے کے باوجود آزاد گھوم رہا ہے، جس کے باعث ان کی بیٹی کی جان خطرے میں ہے۔
متاثرہ ساجن سومرو نے چیف جسٹس آف پاکستان، اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو فوری بازیاب کرا کے جوابداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
خوشاب کے دو فرض شناس اسسٹنٹ کمشنرز کی عوامی خدمت کو خراجِ تحسین
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق خبر دے رھے ھیں سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں
*لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ ز.یا.د.تی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب*