9

پروگرام تو وڑ گیا ۔۔۔۔انمول پنکی کو پہلا ریلیف ملتے ہی کینسل ۔۔۔۔۔ گزشتہ روز جب گارڈن پولیس نے

پروگرام تو وڑ گیا ۔۔۔۔انمول پنکی کو پہلا ریلیف ملتے ہی کینسل ۔۔۔۔۔ گزشتہ روز جب گارڈن پولیس نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کو۔کین۔ میکر اور سپلائر انمول پنکی کو جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو جوڈیشل میجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔۔۔ حیران کن طور پر آج ایک خاتون انسپکٹر پولیس نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت سے رجوع کیا اور جوڈیشل میجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست کی ۔ اس درخواست میں استدعا کی گئی کہ بہت سنگین اور ہائی پروفائل ملزمہ انمول پنکی سے بہت کچھ پوچھنا اور برآمد کرنا اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے معلومات لینا باقی ہے لہذا ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔۔۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کل کا میجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرکے ملزمہ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق آج کا یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کہ پولیس انمول پنکی کے جرائم کو بے نقاب کرنے اور اسے بمعہ ساتھیوں کے سزا دلوانے کے لیے متحرک ہو چکی ہے ۔۔۔۔ اہم ترین بات یہ بھی ہے کہ انمول پنکی کے خلاف مقدمات کی تفتیش ایس پی لیول کے افسر سے لے کر ڈی آئی جی رینک کے ایک نیک نام افسر کو سونپ دی گئی ہے ۔۔۔۔ ان حالات کو دیکھ کر تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ انمول پنکی کا اب اللہ ہی حافظ ہے ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں