20

میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے سامنے قائم بیکری پر شہریوں کا

میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے سامنے قائم بیکری پر شہریوں کا احتجاج۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے مین گیٹ کے سام ے واقع اخوا ن سویٹ بیکری کے مالک فرحان کے خلاف شہریوں اور مریضوں کے لواحقین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لواحقی کا کہ ا ہے کہ بیکری ا نتظامیہ ہسپتال میں آ نے والے مریضوں کے ساتھ آ نے والے افراد سے نامناسب رویہ اختیار کرتا ہے اور اکثر بدتمیزی کی جاتی ہے۔متاثرہ افراد کے مطابق بیکری میں روزمرہ اشیائے خورد و نوش کمپنی ریٹ سے بیس سے تیس روپے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے غریب اور پریشا ن حال مریضوں کے اہل خا ہ کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ جب زائد قیمتوں پر اعتراض کیا جاتا ہے تو دکان دار کی جا نب سے تلخ کلامی اور نا مناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے ضلعی ا نتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، قیمتوں کی جا نچ پڑتال کی جائے اور مریضوں کے لواحقی کے ساتھ بہتر رویہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ہسپتال میں آنےوالے افراد کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں