ڈی پی او دیر بالا کا انتہائی حساس چوکی چیک پوسٹ کلپانی کا اچانک دورہ۔
اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔
دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) نے ضلع دیر لوئر سے متصل انتہائی حساس چوکی/چیک پوسٹ کلپانی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی پی او دیر بالا نے تھانہ اور چوکی کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں، رہائشی بیرکس، وائرلیس سیٹ، تھرمل ویپنز، نائٹ ویژن آلات اور دیگر سیکیورٹی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمانڈر ایلیٹ فورس خان ذادہ خان اور ایس ایچ او تھانہ براول عمران خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی او دیر بالا نے موقع پر دیر بالا اور دیر پائین کے ایلیٹ فورس اور دیگر پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اہلکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ، تھرمل ویپن اور نائٹ ویژن آلات کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوامی تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس رہا جائے۔ اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا کی جانب سے پولیس جوانوں کے اعزاز میں بڑے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔