17

میانوالی(اللہ نوازخان) میانوالی کے علاقہ خٹک بیلٹ کی کوئلہ مائن’پڑتاب کول مائن نمبر10’میں جان لیوا

میانوالی(اللہ نوازخان) میانوالی کے علاقہ خٹک بیلٹ کی کوئلہ مائن’پڑتاب کول مائن نمبر10’میں جان لیوا حادثے سے 57 سالہ مزدور نظام الدین جاں بحق۔حادثہ مائن کی چھت گرنے کی وجہ سے پیش آیا،جس کے نیچے وہ دب گیا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ خٹک بیلٹ کی کوئلے کی کان میں دوران کار ایک 57 سالہ مزدور نظام الدین ولد محمد سیال جان لیوا حادثے سے جاں بحق ہوگیا۔حادثہ خٹک بیلٹ کے پہاڑی علاقہ لمشی وال کی مائن ‘پڑتاب کول مائن نمبر 10’میں پیش آیا۔نظام الدین دیگر مزدوروں کے ساتھ کام کر رہا تھا کہ اچانک مائن کی چھت کاایک بڑاحصہ گر گیا۔چھت کےملبے کے نیچے نظام الدین دب گیا۔ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچیں مگر شدید زخموں کی تاب نہ لا کر غریب مزدور جاں بحق ہو گیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق مرحوم کے سر اور بائیں سینے پر سخت چوٹیں آئیں۔کھوپڑی کی ہڈی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔مرحوم کا تعلق سلطان خیل کی ایک غریب فیملی سے تھا۔واضح رہے کہ یہ پہلا حادثہ نہیں جس سے ایک قیمتی جان گئی،بلکہ سالہا سال سے ایسے حادثے وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔بہت سے کان کن عمر بھر کے لیے معذور بھی ہو چکے ہیں۔افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ مزدوروں کو مناسب معاوضہ،انشورنس اور دیگر سہولیات بھی نہیں ملتیں،حالانکہ یہ ان کا حق ہوتا ہے۔حادثات سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سےمائنز سیفٹی کا بہتر بندوبست کیا جائے،تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں