نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ضلع بھر کے 9 تھانوں کی ٹیموں نے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا، بھاری مقدار میں منشیات برآمدایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری “کلین سویپ” آپریشن کے دوران پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 13 پیشہ ور منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے چرس، آئیس، کچی شراب، بھنگ اور مضرِ صحت گٹکا برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی سخت مانیٹرنگ میں ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن، ایس ایچ او ایئر پورٹ، ایس ایچ او تعلقہ نوابشاہ، ایس ایچ او کھڈہر، ایس ایچ او دوڑ، ایس ایچ او قاضی احمد، ایس ایچ او دولتپور، ایس ایچ او پنہل خان چانڈیو اور ایس ایچ او لاکھاٹ نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چھاپے مارے۔پولیس نے کارروائیوں کے دوران درج ذیل ملزمان کو گرفتار کیامعشوق علی جمالی، نثار احمد جمالی، گل بہار راہو، احسان عرف لالو ملاح، علی محمد راہو، شاہد عرف شادو جتوئی، الھ بخش قندرانی، گل حسن مگسی، علی شیر ڈاہری، ممتاز علی جمالی، عبدالغفور جمالی، راشد علی بگھیو اور منور علی لاکھو۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس نے بھاری مقدار میں چرس، دیسی کچی شراب، کرسٹل آئیس، بھنگ اور انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک گٹکا مین پڑی اور Z-21 سپاری کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے واضح کہا کہ منشیات ہماری نسلِ نو کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ ضلع بھر میں منشیات کے اڈوں اور سپلائی لائن کو مکمل طور پر ختم ہونے تک یہ کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رہے گا۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیموں کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]