سکھر۔ یورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین روہڑی میں انتخابات: عرفان قاضی چیئرمین اور باقر شاہ سیکریٹری منتخب
مزدوروں کے اعتماد پر پورا اترنے اور حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
سکھر/روہڑی (بیورورپورٹ)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین، سب ڈویڑن سیپکو روہڑی کے انتخابات گزشتہ روز بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئے۔ الیکشن میں عرفان احمد قاضی ایک بار پھر چیئرمین، عبد الحکیم انڈھڑ وائس چیئرمین، سید باقر علی شاہ سیکریٹری اور محمد عمر جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ تمام امیدواروں نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی، جس سے یونین میں ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق، انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی کارکنوں اور مزدوروں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وليد علوی، سید ندیم شاہ، سمیر احمد، نوید احمد، وجاہت غزالی اور دیگر نے نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنا کر خیرمقدم کیا اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔الیکشن کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین عرفان احمد قاضی اور سیکریٹری سید باقر شاہ نے ورکرز سے کہا:
“واپڈا روہڑی کے محنت کشوں نے ہمیں بلا مقابلہ منتخب کر کے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم اپنے محنت کش بھائیوں کی ان امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔ ہم ان کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس راہ میں جو بھی قربانی دینا پڑے، ہم دینے کو تیار ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ یونین قیادت ہمیشہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے اور ان کے معاشی و سماجی استحکام کے لیے کوشاں رہے گی۔ انہوں نے واپڈا انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ مزدوروں کے جائے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔واضح رہے کہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین روہڑی میں ان انتخابات کو مزدور تحریک میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ نئی قیادت سے محنت کشوں میں بے پناہ امیدیں وابستہ ہیں، اور وہ حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔تقریب کے اختتام پر ملازمین اور مزدوروں نے نومنتخب عہدیداروں کے ہمراہ پاکستان کی ترقی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے دعا بھی کی۔